اورنگزیب عالمگیر - Aurangzeb Alamgir

 

اورنگزیب عالمگیر - Aurangzeb Alamgir

شہنشاہ ہندوستان


اورنگزیب عالمگیر

اسلم راہی ایم اے



 

اورنگ زیب عالمگیر 15 جون 1659ء کو ہندوستان کی سلطنت کے تاج وتخت کا مالک بنا۔ اپنے باپ شاہ جہان کی زندگی ہی میں وہ تخت نشین ہو گیا تھا اور حکومت حاصل کرنے کے لئے اسے ایک عجیب و غریب جدو جہد  سے گزرنا پڑاتھا۔ ۔ در اصل شاہ جہان کے 4 بیٹے تھے۔ داراشکوہ ، مراد بخش، شاہ شجاع اور اور نگ زیب عالمگیر۔ شاہ جہان کے سب سے بڑے بیٹے دارا شکوہ نے شاہ جہان پر ڈورے ڈال رکھے تھے اور وہ ایک طرح سے اپنے باپ کی زندگی ہی میں سیاہ وسفید کا مالک بن گیا تھا۔ اس کے علاوہ شاہ جہان بھی اپنی تمام اولاد میں سے داراشکوہ کو سب سے زیادہ پسند کرتا تھا اور اس پر اعتماد و بھروسہ کرتا تھا اور اس نے داراشکوہ کو تخت وتاج کا وارث بھی نامزد کر دیا تھا۔ دوسری طرف اور نگ زیب عالمگیر نے بلاشبہ مغلیہ تخت کی بے حد خدمت کی تھی لیکن حقیقت میں اسے اس کی خدمات کا مناسب صلہ نہ مل سکا تھا اس کے علاوہ شاہ جہان نے اپنی زندگی میں دارا شکوہ کو اچھے علاقوں کا والی مقرر کیا تھا اور اسے لاتعداد عہدوں اور خطابات سے بھی نوازا تھا۔ جبکہ اور نگ زیب کو دکن کی طرف پھینک دیا گیا تھا۔ جہاں اور نگ زیب کو اپنے باپ کے یہ فیصلہ نا منظور تھے وہاں اس کا اپنے بھائی دارا شکوہ سے بھی شدید اختلاف تھا اور سب سے بڑا اختلاف مذہبی عقیدے کا تھا۔

 

 

Download & Read PDF Book:

 

اورنگزیب عالمگیر - Aurangzeb Alamgir

OR

اورنگزیب عالمگیر - Aurangzeb Alamgir


More Interested Books:

 

 

 

Learninghubspk.com. We are providing you more than 5000 Books in PDF format. On Learning Hubs PK you will get Knowledge Books, History Books, Islamic Books. PPSC Books, CSS Books, Computers Books/Notes, Allama Iqbal Open University Books and Novels.

 

 

Post a Comment

0 Comments