خداکی بستی - Khuda Ki Baasti

 

خداکی بستی - Khuda Ki Baasti

خداکی بستی

شوکت صدیقی


 

خدا کی بستی (مشاہیر کی نظر میں)

میں نے کل آپ کی ناول ” خدا کی بستی ختم کی، اب تک دل و دماغ کے تار جھنجھنا رہے ہیں۔ اسے پڑھ کر مجھے اردو پر فخر محسوس ہونے لگا۔ میں انتہا پسند ہوں، مگر شاید یہ مبالغہ نہ ہوگا اگر یہ کہوں کہ آپ کی ناول ہر زبان کی ناول سے ٹکر لے سکتی ہے۔

عصمت چغتائی (خط سے اقتباس)

 

مصنف نے بڑے کینوس پر ناکارہ ریاستی نظم و نسق، حکمراں طبقے کی مکروہ بد عنوانی اور دیانت دار اور محب وطن عناصر پر ناہل اور بد اطوار لوگوں کی بالادستی کی نہایت اعلیٰ تصویر کشی کی ہے ، جہاں امیر ، امیر ترین اور غریب، غربت اور تنگدستی کی مزید گہرائی میں گرتے جارہے ہیں۔

"خدا کی بستیٗٗ بد عنوان پاکستانی معاشرے پر بڑا بھر پور طنز ہے۔

خشونت سنگھ

(روز نامہ "انڈین ایکسپریس ٗدہلی) .

 

ّّخدا کی بستی" میں اپنے دور کی زندگی بڑی صداقت کے ساتھ پیش کی گئی ہے۔ شہری تمدن کے نقوش، جن میں سماجی مرتبے کی خواہش، دولت کے حصول کی اندھی طلب، مستقبل کا خوف، بیروزگاری، بھوک، بے راہ روی، جنس، ہنگامہ اور تصنع نمایاں عناصر کی حیثیت رکھتے ہیں، اس ناول میں فن کارانہ طنز کے ساتھ ابھارے گئے ہیں۔

ڈاکٹر حنیف فوق

 (تنقیدی تجزیہ "خدا کی ہستی اور ناول نگاری")

 

شوکت صدیقی ( مختصر تعارف)

1923ء 20 مارچ ، لکھنو میں پیدا ہوئے۔

 1930ء گورنمنٹ جو بلی کالج میں تیسری جماعت میں داخلہ لیا۔ ساتویں جماعت تک اسی اسکول میں زیر تعلیم رہے۔ بڑے بھائی حامد حسین صدیقی کے پاس کا پور چلے گئے اور وہاں نواب گنج ہائی اسکول میں آٹھویں میں داخلہ لیا۔ لیکن ایک سال بعد ہی لکھنو واپس آگئے۔

 1938ء امیر الدولہ اسلامیہ ہائی اسکول، لکھنو سے سیکنڈ ڈویژن میں میٹرک کا امتحان پاس کیا۔

 1940ء پرائیویٹ امیدوار کی حیثیت سے ایف اے کیا۔ 1944

ء پرائیو نیٹ ہی بی اے کیا۔

1946ء ایم اے (سیاسیات) کے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔

 1950ء ہندوستان سے ہجرت کر کے پاکستان آئے۔ کچھ عرصہ لاہور میں قیام کے بعد کراچی منتقل ہو گئے۔

1952ء مکتبہ اُردو، لاہور، سے افسانوں کا پہلا مجموعہ " تیسرا آدمی" شائع ہوا۔ اسی سال اگست میں ڈاکٹر محمد سعید خان کی صاحبزادی سے شادی ہوئی۔ نیز اسی سال روز نامہ "پاکستان اسٹینڈرڈ سے بحیثیت سب ایڈیٹر وابستہ ہو گئے۔ پاکستان اسٹینڈرڈ سے وابستگی دو سال رہی۔

1954ء روزنامه "تا ئمنز آف کراچی میں ملازمت اختیار کی۔


Download & Read PDF Book:

خداکی بستی - Khuda Ki Baasti

OR

خداکی بستی - Khuda Ki Baasti






More Interested Books:

 

 

Learninghubspk.com. We are providing you more than 5000 Books in PDF format. On Learning Hubs PK you will get Knowledge Books, History Books, Islamic Books. PPSC Books, CSS Books, Computers Books/Notes, Allama Iqbal Open University Books and Novels.











Post a Comment

0 Comments