Mitti Se Ishq By Aleem Ul Haq

 

Mitti Se Ishq By Aleem Ul Haq


محبت کی نیرنگی اور کار فرمانی سے معمورایک دل نواز داستان


مٹی سے عشق


علیم الحق حقی

 

فور وھیل ڈرائیو جیپ کچے تک پہاڑی راستے پر ہچکولے کھاتی چل رہی تھی۔ بارشوں نے راستے کو اور خراب کر دیا تھا۔ کہیں گاڑیوں کے پہیوں نے آٹھ آٹھ دس دس انچ گہرے گڑھے بنا دیئے تھے ، جو لکیر کی طرح راستے پر چلے آرہے تھے اور کہیں اس عمل کے نتیجے میں کچی مٹی نے جمع ہو کر منڈیر سی بنادی تھی۔ اس وجہ سے ڈرائیو کرنے میں اور دشواری ہو رہی تھی۔ راستہ ویسے ہی کم خطرناک نہیں تھا۔ ایک طرف پہاڑی دیوار تھی اور دوسری طرف کھائی اور بعض چڑھائیاں تقریباً عمودی تھیں۔

جیپ کے تمام شیشے چڑھے ہوئے تھے۔ اندر خاموشی تھی۔ دونوں مسافر اپنی اپنی سوچ میں گم تھے۔ وہ ایک دوسرے سے مختلف تھے لیکن ان کے درمیان ایک کبھی نہ ٹوٹنے والا تعلق تھا۔ ایک زندگی میں بہت کچھ دیکھ چکا تھا اور دوسرا زندگی کے سفر کا آغاز کر رہا تھا۔

 سردی بہت زیادہ تھی۔ یہ دسمبر کا مہینہ تھا۔ بچے نے اپنی جیکٹ کے کالر اوپر کرلئے۔ اس کے باوجود اس کا جسم تھر تھرا رہا تھا۔ "پاپا... ہیٹر چلا دیں نا۔" وہ منمنایا۔ ڈرائیو کرتے ہوئے باپ نے ایک لمحے کو کن انکھیوں سے اسے دیکھا۔ یئے تمہیں ہیٹر کی مدد کے بغیر سردی سے جیتنا ہو گا۔ ورنہ یہاں کیسے رہو گے؟"

مگر پاپا بہت سردی لگ رہی ہے۔


For More PDF Books: Click Here

 

Read and Download PDF Book Free

 

Mitti Se Ishq By Aleem Ul Haq

OR

 

Mitti Se Ishq By Aleem Ul Haq

More Interested Books:

 

Learninghubspk.com. We are providing you more than 5000 Books in PDF format. On Learning Hubs PK you will get Knowledge Books, History Books, Islamic Books. PPSC Books, NTS Books, CSS Books, Computers Books/Notes, Allama Iqbal Open University Books and Novels.

 

 

 

 

Post a Comment

0 Comments